ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کا معاملہ،مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب

جمعه 04  اگست 2023ء

ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتائج کی منظوری،مشترکہ مفادات کو کا اجلاس کل 5 اگست کو طلب باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظور کر لی ہے جس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری کیلئے سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ شماریات نے مردم شماری کا عمل مکمل کرکے اس کے نتائج بھی مرتب کر لیے ہیں جو اب مشترکہ مفادات کونسل کو بھیجے گئے ہیں تاکہ اس آئینی فورم پر انہیں منظوری مل سکے، اگر مردم شماری کے نتائج منظور ہوگئے تو آئندہ عام انتخابات میں کم از کم تین سے چار ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی کے آخری ہفتے اور دواگست کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی تجویز زیر غور تھی تاہم ایسا ممکن نہیں ہو سکا




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔