راولپنڈی سلنڈر دھماکہ،دو افراد جاں بحق،چار شدید زخمی

منگل 25 جولائی 2023ء

راولپنڈی کے علاقے روات میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بلند عمارت میں گیس سلنڈر دھماکہ، 2 افرادجاں بحق، 4 شدید زخمی تفصیلات کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ تین منزلہ عمارت لرز گئی، تمام کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے۔ انتظامیہ نے عمارت کے ڈھانچے کو خطرناک قرار دے کر خالی کرالیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 3 منزلہ عمارت میں گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹا،جس کے بعد عمارت کے مختلف حصوں میں آگ لگ گئی۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ دھماکے میں دو افراد 23 سالہ ارشاد اور 50 سالہ اسرار جاں بحق ہوئے جبکہ زخمیوں میں عباس علی، شمون، نعمان اور نوید شامل ہیں۔ تھانہ روات پولیس نے واقعے کو حادثہ قرار دے کر رپورٹ درج کرلی ، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام