ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی،این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

هفته 22 جولائی 2023ء

ملک میں 22 سے 26 جولائی تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری الرٹ کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،جبکہ طوفانی بارشوں کے سبب مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے 23 جولائی کو ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، موسلا دھار بارشوں سے 22 سے 24 جولائی کے دوران کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں این ڈی ایم اے کے مطابق کسان موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے کاشت کار ، سیاح اور مسافر زیادہ محتاط رہیں تاکہ موسم برسات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان