حیات آباد خود کش حملہ،تحقیقات میں اہم پیش رفت،تین سہولت کار گرفتار

جمعه 21 جولائی 2023ء

حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی پر خودکش دھماکےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت،سہولت کاری کے شبے میں 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے ،سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی روشنی کارروائی آگے بڑھائی جارہی ہے پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا حیات آباد پہنچا جس کا ٹارگٹ سکیورٹی فورسز کی گاڑی تھی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے خودکش حملہ آور کا موبائل فون اور سم برآمد کرلی ہے، خود کش حملہ آور کے زیراستعمال موبائل سم کسی اور کےنام پر تھی، سم کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے،جس نے پولیس کو بیان دیا کہ مجھ سے موبائل سم گم ہوگئی تھی۔ ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی کالز پر بات کی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ خودکش حملہ آور سے متعلق تمام تفصیلات پولیس نے نادرا سے بھی حاصل کرلی ہیں




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات