سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے سائفر ڈرامہ کی حقیقت بے نقاب کردی،اہم انکشافات

بدھ 19 جولائی 2023ء

سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر کہانی بے نقاب کردی کہا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا گیا سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا اور تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا۔چئیرمین پی ٹی آئی نے صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے سائفر ڈرامہ رچایا۔ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کا کہنا تھاکہ چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ”سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا“ اور اس مقصد کےلیے سائفر کو ملکی سلامتی اداروں اور امریکہ کی ملی بھگت کا جان بوجھ غلط دیا گیا۔ اعظم خان کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی نے سائفر ڈرامے کے ذریعے عوام میں ملکی سلامتی اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر مجھ سے 9 مارچ کو لے لیا اور بعد میں موقف اختیار کیا کہ گم ہوگیا، منع کرنے کے باوجود ایک سیکرٹ مراسلے کو عوام میں ذاتی مفاد کے لیے لہرایا گیا۔ اعظم خان کا کہنا تھا کہ 8 مارچ مارچ 2022 کو سیکرٹری خارجہ نے سائفر کے بارے میں بتایا، شاہ محمود قریشی وزیراعظم کو سائفر کے متعلق پہلے ہی بتا چکے تھے مگر چئیرمین پی ٹی آئی نے سائفر کو اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیہ بنانے کے لئے استمعال کرنے کا فیصلہ کیا۔ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھ لیا جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے، سائفر واپس مانگنے پر چیئرمین پی ٹی آئی نے اس کے گم ہونے کے متعلق بتایا۔ اعظم خان کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی نے ان کے سامنے سائفر کو عوام کے سامنے بیرونی سازش کے ثبوت کے طور پر پیش کرنے کی بات کی۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے کی بنیاد پر اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا۔ سائفر سے متعلق عمران خان اور ان کے سابق سیکرٹری کے اعظم خان کی آڈیو لیک بھی سامنے آئی تھی جس کے بعد وفاقی کابینہ نے اس معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کی تھی۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا