راولپنڈی میں ڈمپر نے متعدد گاڑیوں کو روند ڈالا،ایک مسافر جاں بحق متعدد زخمی

پیر 17 جولائی 2023ء

راولپنڈی میں ڈمبر نے پانچ گاڑیوں کو روند ڈالا، خوفناک حادثہ میں ایک مسافر جاں بحق اور خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ دو کی حالت تشویش ناک ہے خوفناک حادثہ جی ٹی روڈ سواں کے قریب پیش آیا، حادثہ کے نتیجے میں 5 گاڑیاں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ گئی، جس میں ایک شخص جانبحق اور خاتون سمیت 4 زخمی ہو گئے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتار ڈمپر کی بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا، جانبحق ہونے والے 39 سالہ شخص کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی، زخمی ہونے والوں میں رامش، عمر اور مسعود کے نام سے ہوئی، جبکہ دو افراد کی حالت تشویشناک ہے تاہم زخمی خاتون کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
گدھا بازیاب،چور گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے