وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان اہم ملاقات

هفته 15 جولائی 2023ء

شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات، الیکشن بروقت کروانے پر اتفاق ہوگیا،نگراں حکومت کے حوالے سے بھی بات چیت لاہور میں آصف زرداری وزیرِ اعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق دونوں کی ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ سے زائدجاری رہی جس میں عام انتخابات، نگران سیٹ اپ سمیت دیگر امور پرتفصیلی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں الیکشن بروقت کروانے پر اتفاق کیا اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن میں تاخیرکسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی موجودہ اسمبلیوں کی مدت میں اضافہ کیا جائے گا ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران آصف زرداری نے موجودہ اسمبلیوں کی مدت اگست کے دوسرے ہفتے میں ختم کرنے کی تجویز دی جس پر شہبازشریف نے دیگر اتحادیوں کوبھی اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس حوالے سے حکمران اتحاد کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں نگران وزیراعظم سابق بیوروکریٹ کے بجائے کسی سیاست دان کوبنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ آصف زرداری نے وزیراعظم کے آئی ایم ایف سے ڈیل کیلئے کلیدی کردار کو سراہا اور آئی ایم ایف ڈیل پرمبارکباد بھی دی ،




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم