عظمی خان کے خلاف مقدمہ درج

منگل 11 جولائی 2023ء

پنجاب میں انسداد بدعنوانی کے محکمے نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور مقدمہ درج کر کے شریک ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ منگل کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عظمی خان نے جعل سازی سے کروڑوں روپے کی اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام ٹرانسفر کروائی۔ درج کیے گئے مقدمے کے مطابق اینٹی کرپشن نے عظمی خان کے دو شریک ملزمان افضل سلیانہ نائب تحصیلدار اور اسلم خان پٹواری کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے ضلع جھنگ میں 310 کنال اراضی دھوکہ دہی سے ڈاکٹر عظمی کے نام منتقل کی۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے ریکارڈ میں رد و بدل کر کے رقبہ ڈاکٹر عظمی خان کے نام منتقل کیا۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر