دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ،وارننگ جاری،فلڈ ریلیف کیمپس قائم

هفته 08 جولائی 2023ء

دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں اونچےدرجےکے سیلاب کی وارننگ جاری ،ریجنل کنٹرول روم اور فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے،پنجاب میں بارشوں سے سترہ افراد جاں بحق ،انچاس زخمی ہوئے دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب سے سیالکوٹ،گجرات اور وزیرآباد کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، منڈی بہاءالدین اور حافظ آباد کے علاقے بھی ممکنہ سیلاب سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ حکام کے مطابق صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیےکمشنر گوجرانوالہ کے دفتر میں ریجنل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے،اور دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ لگا دیےگئے ہیں فلڈ ریلیف کیمپ سیالکوٹ، گجرات اور وزیرآباد ، حافظ آباد اور منڈی بہاءالدین میں فلڈ ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں۔ کمشنرگوجرانوالہ کے مطابق ریسکیو اور دوسرے متعلقہ محکموں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں،جبکہ ممکنہ متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کے حوالے سے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بیشتر علاقے بارش کی لپیٹ میں ہیں جب کہ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب اب تک پنجاب میں بارشوں سے مختلف حادثات میں17 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گوجرانوالا میں 6، لاہور 4 ، شیخوپورہ اور چکوال میں3 ،3 ، جھنگ اور فیصل آباد میں ایک ایک شخص کی ہلاکت ہوئی جب کہ مختلف حادثات میں 49 افراد زخمی ہوگئے۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟