ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ،اوگرا نے نوٹس لے لیا،مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایات جاری

جمعه 07 جولائی 2023ء

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا،نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کےلئے مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت جاری،صوبائی اور ضلعی حکومتوں سے بھی نرخ کنٹرول کرنے کےلئے رابطہ ترجمان اوگرا کے مطابق ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر قانونی اور غیر معمولی اضافے کا اوگرا نے نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایل پی جی کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کےلئے ضروری ٹھوس اقدامات کئے جائیں ترجمان کے مطابق تمام مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈسٹربیوٹرز کو سلنڈرز کہ فراہمی اور ایل پی جی کی قیمتوں کی تفصیلات واضح طور پر ترسیل کے وقت درج کی جائیں اور تمام آوٹ لیٹس پر بھی قیمتوں کا اندراج یقینی بنایا جائے ترجمان عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلئے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے جبکہ اوگرا کی فیلڈ ٹیموں نے ملک کے مختلف حصوں میں معائنہ کا عمل شروع کر دیا ہے عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ اوگرا ایل پی جی کے مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کےلئے پر عزم ہے




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف