نو مئی واقعات،چئیرمین پاکستان تحریک انصاف،اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

جمعه 07 جولائی 2023ء

لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی واقعات کے کیسز میں چیرمین تحریک انصاف کے شامل تفتیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو بھی شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگری عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں چیرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت کے دوران جج نے چیرمین تحریک انصاف کے شامل تفتیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے پوچھا کہ آپ نے ابھی تک تفتیش کیوں جوائن نہیں کی۔ چیرمین تحریک انصاف روسٹرم پر آ گئے اور جواب دیا کہ میں روز عدالتوں میں پیش ہوتا ہوں اس لیے شامل تفتیش نہیں ہو سکا ، میں ابھی شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہوں، یہ زمان پارک آ جائیں میں تفتیش جوائن کر لوں گا۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ آج چار بجے چیرمین تحریک انصاف شامل تفتیش ہوں۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات