اسرائیل میں کام کرنے والے پانچ پاکستانیوں کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

بدھ 05 جولائی 2023ء

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے میرپور خاص کرائم سرکل کے عملے نے ایک بڑی کارروائی کی جس میں مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے اسرائیل پہنچنے اور پھر وہاں ملازمت کرنے والے 5 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق 8 ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کئےگئے ہیں، ملزمان تل ابیب میں بطور ہیلپر اور کار واشر ملازمت کرتے رہے، ملزمان 4 سے 7 سال تک تل ابیب میں مقیم رہے، حکام کے مطابق ملزمان نےاسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی اور ایجنٹ کو فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کیے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعمان صدیقی، کامل انور، کامران صدیقی، محمد ذیشان اور محمد انور شامل ہیں جب کہ ان کا تعلق میرپورخاص سے ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان یورپی ویزے پر جارڈن ائیرپورٹ سے اسرائیل میں داخل ہوئے، ملزمان ویسٹرن یونین سے پاکستان میں اہل خانہ کو پیسے بھیجتے رہے، ملزمان وطن واپسی کے لیےدبئی کے راستے جارڈن ائیرپورٹ سے کراچی آتے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے