آر ڈی اے نے مڈ سٹی کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم قرار دے دیا،تشہیری مہم پر نوٹس جاری

منگل 04 جولائی 2023ء

تفصیلات کے مطابق مڈ سٹی کو غیر قانونی ہاؤسنگ قرار دینے اور تشہیری مہم پر ایپکس گروپ کو جاری نوٹس میں راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ آر ڈی اے نےسپانسرز کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کی مارکیٹنگ اور پلاٹوں کی خرید و فروخت فوری طور پر روکنے کا حکم دیا ہے اورغیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تشہیر پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے 46(1) کے تحت غیر قانونی ہے۔ سپانسر اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر پلاٹوں یا ہاؤسنگ یونٹس کی فروخت کی تشہیر نہیں کرسکتا۔آر ڈی اے سے پراجیکٹ این او سی ملنے تک اسے منظور شدہ یا قانونی منصوبہ قرار نہیں دیا جا سکتاغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سرمایہ کاری کرنے والے عام لوگوں کو دھوکہ دے سکتی ہیں واضح رہے کہ آرڈی نے پہلے ہی غیر قانونی سکیموں کے تمام مواد کو ہٹانے کی ہدایت کی ہے اور آر ڈی اے متعلقہ قانون کے تحت کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مجاز ہے ۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟