ڈی آئی خان،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی تین دہشتگرد مارے گئے

اتوار 02 جولائی 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گردوں مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز، پولیس اور بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے، جبکہ یہ دہشت گرد 11 اپریل 2022ء کو کولاچی میں حملے میں پانچ پولیس کانسٹیبلوں کی شہادت کے واقعہ میں بھی مطلوب تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گدھا بازیاب،چور گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار