چوہدری شجاعت حسین کی جیل میں چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات

اتوار 02 جولائی 2023ء

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورت حال سے متعلق گفتگو کی گئی، ملاقات میں چوہدری سالک اور چوہدری وجاہت بھی موجود تھے، ملاقات سے پہلے ڈاکٹرز نے چوہدری پرویزالہی کا طبی معائنہ بھی کیا۔ واضح رہے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالہیٰ منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ پرویزالہیٰ کو 26 جون کو اینٹی کرپشن کیس ضمانت کے بعد ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔ واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے 19 جون کو بھی پرویزلہیٰ سے جیل میں ملاقات کی تھی، دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نےپرویزالہٰی کو ق لیگ میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی تاہم چوہدری پرویزالہٰی نے فی الحال تحریک انصاف چھوڑنے سے انکار کر دیا۔




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔