بلوچستان ،سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،چار اہلکار شہید

اتوار 02 جولائی 2023ء

پولیس حکام کے مطابق حملہ ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کیا گیا، حملے کے دوران سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعےکے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نےسکیورٹی چیک پوسٹ پر حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بزدلانہ کارروائیاں فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں،سکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟