قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا

اتوار 25 جون 2023ء

قومی اسمبلی نے فنانس بل 24-2023 کی کثرت رائے سے منظوری دے گئی۔قومی اسمبلی سے فنانس بل نو ترامیم کے ساتھ منظور کیا گیا جس میں آٹھ ترامیم حکومت اور ایک اپوزیشن کی تھی وفاقی بجٹ کا کل تخمینہ 14 ہزار 480 ارب روپے ہے، وفاقی ترقیاتی بجٹ ساڑھے 900 ارب روپے ہوگا۔ حکومت کی جانب سے کی گئی آٹھ ترامیم میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی حد 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف معاہدے کی ایک اور شرط پوری ہوگئی ہے۔ بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9 ہزار 200 سے بڑھا کر 9 ہزار 415 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، اس طرح ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں دو سو پندرہ ارب کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پنشن ادائیگی چالیس ارب روپے اضافے کے ساتھ 761 ارب سے بڑھا کر 801 ارب کردی گئی ہے آئندہ مالی سال کے منظور شدہ بجٹ کے مطابق این ایف سی کے تحت 5 ہزار 276 ارب روپے کے بجائے 5 ہزار 390 ارب روپے ملیں گے، قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد صدر مملکت کو فنانس بل حتمی منظوری کےلئے بھجوایا جائے گا اور صدر مملکت سے منظوری کے بعد فنانس بل،فنانس ایکٹ میں تبدیل ہوجائے گا جس پر یکم جولائی سے علمدرآمد کیا جائے گا




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے