بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم شرکت کرے گی یا نہیں؟

جمعه 23 جون 2023ء

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت دفتر خارجہ زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹورنامنٹ کے فکسچر کی فہرست کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے، ورلڈکپ میں پاکستان کی شمولیت حکومتی منظوری سے مشروط ہے۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ نے چند روز قبل تمام شریک ممالک کو ڈرافٹ شیڈول جاری کرنے کے بعد آئی سی سی کو خط لکھا تھا، جس میں واضح کیا گیا تھا کہ وہ یکطرفہ طور پر فکسچر لسٹ کی منظوری نہیں دے سکتے اور فیصلہ بالآخر ان کی حکومت سے ہی کرنا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے کہ سیاست کو کھیلوں کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے، بھارت کی پاکستان میں کرکٹ نہ کھیلنے کی پالیسی مایوس کن ہے، ہم میگا ایونٹ میں شرکت سے متعلق تمام پہلوؤں کا مشاہدہ اور جائزہ لے رہے ہیں جس میں پاکستانیوں کی سیکیورٹی کی صورتحال بھی شامل ہے جبکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان