دورہ امریکہ کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا سامنا

جمعه 23 جون 2023ء

بھارتی وزیراعظم نے دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی اور کانگرس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کیا لیکن پورے دورے کے دوران گو بیک مودی کا نعرہ امریکہ میں گونج رہا ہے،کانرس کے اجلاس سے خطاب کے دوران حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے چھ ارکان نے مودی کی تقریر کا بائیکاٹ کیا اور مودی سرکاری کی پالیسیوں پر تنقید کی ۔بائیکاٹ کرنے والی مسلم رکن رشیدہ طلیب نے کہاکہ مودی سرکار انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، غیرجمہوری اقدامات، اقلیتوں کو ہدف بنانے اور صحافتی پابندیوں میں ملوث رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ دوسری جانب واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر امریکہ میں مقیم بھارتی شہریوں کی طرف سے احتجاج کیا گیا، کہیں سکھوں نے انڈیا شیم شیم اورکہیں گو بیک مودی کے نعرے لگائے،مودی جوبائیڈن ملاقات کے دوران مختلف ٹرکوں پر مودی کے خلاف نعرے درج تھے جب کہ ٹرکوں پر اسکرین کے ذریعے مودی مخالف دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی،یہی نہیں امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی پریس کانفرنس میں صحافیوں نے مودی سے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےمتعلق سوالات کیے گئے،مظاہروں کے دوران بھارت میں اقلیتوں پر مظالم،منی پور فسادات کے حوالے سے بھی مودی سے باز پرس کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔