اوگرا کا ایل پی جی انڈسٹری میں خلاف ورزیوں کے خلاف ایکشن ،شرقپور میں پلانٹ سیل

منگل 20 جون 2023ء

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک کے مخلف حصوں میں ایل پی جی پلانٹس کو معائنہ کیا اور سلنڈرز میں گیس کی بھرائی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا،معائنے کے دوران ٹیم نے ایک یسے مخصوص ایل پی جی پلانٹ کی نشاندہی کی جو اوگرا کے قواعد و ضوابط اور حفاظتی اقدامات جو عوام کے تحفظ اور محفوظ ہینڈلنگ کو یقینی بنانے کے لیے جاری کیئے گئے تھے ان کو صریحاً نظر انداز کرتے ہوئے غیر معیاری سلنڈروں میں گیس بھرنے میں مصروف تھا ۔ مزید برآں، یہ بھی پتہ چلا کہ پی ایس او سمیت دیگر معروف کمپنیوں کے سلنڈر اس ایل پی جی پلانٹ میں غیر قانونی طور پر بھرے جا رہے تھے، جس سے صارفین کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ان خلاف ورزیوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے عبدالحمید ایل پی جی پلانٹ شرقپور کو اوگرا کی جانب سے فوری طور پر سیل کر دیا گیا تاکہ مزید غیر قانونی سرگرمیوں کو روک کر عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اوگرا نے ان ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے لائسنس یافتہ پلانٹ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔