بھارتی ریاست منی پور میں خانہ جنگی،چوبیس گھنٹے میں نو افراد ہلاک

جمعرات 15 جون 2023ء

بھارتی ریاست منی پور میں جاری خانہ جنگی شدت اختیار کر گئی ہے، فسادات کے دوران امپھال میں بی جے پی کی خاتون وزیرِ صنعت کا گھر جلا دیا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں پر تشدد واقعات سے ایک خاتون سمیت 9افراد ہلاک ہوئے ،اب تک خانہ جنگی کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ سے زائد دربدر ہو چکے ہیں ، پولیس، بی ایس ایف اور فوج کے 50 ہزار اہلکار تعینات کرنے کے باوجود مودی سرکار خانہ جنگی پر قابو پانے میں ناکام نظر آرہی ہے، منی پور کی عوام نے مودی سرکار پر خانہ جنگی کو دانستہ ہوا دینے کا الزام لگایاہے ، عوام کا موقف ہے کہ خانہ جنگی کا بہانہ بنا کر مودی منی پور کے قبائلی تشخص کو ختم اور انتہا پسند ہندو نظریہ مسلط کرنا چاہتا ہے، خانہ جنگی کا بہانہ بنا کر مودی ریاست منی پور پر اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتا ہے،ریاست منی پور میں 3مئی سے انٹرنیٹ بندش اور کرفیونافذ ہے،،




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟