سمندری طوفان کا خدشہ،ساٹھ ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

بدھ 14 جون 2023ء

سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظرساحلی پٹی کے نزدیک آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے،پاک فوج نے رات گئے محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے،اعداد و شمار کے مطابق اب تک 82 فیصد سے زائد آبادی کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے،ممکنہ متاثرہ علاقوں سے 73,843 میں سے 60,442 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے،جبکہ پاک فوج کی طرف سے ٹھٹھہ میں 9, سجاول اور بدین میں مزید 14، 14 ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے دوسری جانب کور کمانڈر کراچی کی ریسکیو عمل کو ہر حال میں آج رات میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ اگلے 72 گھنٹوں تک رینجرز اور فوجی دستوں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ فیلڈ میں تعینات فوجی اہلکار، سول انتظامیہ کے تعاون سے اس مشکل گھڑی میں عوام کی بھرپور مدد کریں، پاک فوج نے ضلع گھارو میں پھنسے ہوئے افراد کو کامیابی سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف