پانامہ پیپرز کیس،سٹیٹ بینک، ایف بی آر، ایف آئی اور نیب موجود،الگ کمیشن بنایا جا سکتا ہے،سپریم کورٹ کا سوال

جمعه 09 جون 2023ء

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،جماعت اسلامی کے وکیل نےجوڈیشل کمیشن کی استدعا کردی،۔جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا 2017ء میں 436 پاکستانیوں کے خلاف درخواست کو آپ کی استدعا پر الگ کیا گیا، میں کہنا نہیں چاہتا مگر یہ مجھے کچھ اور ہی لگتا ہے، اس وقت کیا مقصد صرف ایک ہی فیملی کے خلاف پانامہ کیس چلانا تھا؟عدالت نے آپ کو پانامہ کیس میں چوبیس سماعتوں تک سنا، اس کے بعد اچانک کیا ہوا تھا کہ کیس الگ کردیا گیا، پانامہ کیس سے اس معاملے کو آپ کی درخواست پر الگ کیا گیا،آپ کو سات سال بعد یاد آیا کہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے؟اس وقت بنچ نے آپ کو اتنا بڑا ریلیف دے دیا تھا،دوسرے مقدمات میں تو سپریم کورٹ نے وہ بھی کیا جو لکھا نہیں تھا،سپریم کورٹ نے درخواست سے فالتو کام کرتے ہوئے نااہلی بھی کی جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس میں کہا ملک میں ایف بی آر ،سٹیٹ بینک ،نیب ،ایف ائی اے موجود ہیں،کیا 436 لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ براہ راست کارروائی کرے تو یہ انصاف ہوگا؟ ملکی قانون کو بائی پاس کرکے سپریم کورٹ سے آرڈر نہ کروائیں، ان 436 لوگوں میں کاروباری لوگ بھی ہوں گے کیا انکو بھگانا ہے،جب سپریم کورٹ اوپر بیٹھ کر فیصلے کرے گی تو ادارے کیا کریں گے جسٹس امین الدین خان نے کہا ہم کوئی ازخود نوٹس نہیں لیں گے،بہت سی باتیں کرنے کو دل کرتا ہے نہیں کریں گے،عدالت کیس سے متعلق تمام فریقین کو سنے بغیر بھی کوئی فیصلہ نہیں کرے گی، جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کیس کے آرٹیکل 184(3) کے حوالے سے قابل سماعت ہونے پر بھی سوالات ہیں،آج کل184(3) پر نظریہ زرا مختلف ہے،2016 میں تو حکومت نے بھی کہا تھا 184(3) بڑا زبردست ہے سپریم کورٹ نے درخواست پر سوالات اٹھا دیئے، عدالت نے کہا سٹیٹ بینک، ایف بی آر، ایف آئی اور نیب موجود ہیں،سوال یہ ہے کیا ان کی موجودگی میں الگ سے کوئی کمیشن بنایا جا سکتا ہے؟پانامہ کا کیس عدالت پہلے ہی طے کر چکی، اس وقت پانامہ کا معاملہ ہمارے سامنے موجود نہیں ہے، عدالت نے سوالات پر معاونت طلب کرلی،۔جماعت اسلامی کے وکیل نے عدالتی سوالات پرتیاری کیلئے مہلت طلب کرلی،کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی