بین الاقوامی دہشتگرد ثنا اللہ غفاری افغانستان میں مارا گیا

جمعه 09 جون 2023ء

پاکستان کا صفِ اول کا دشمن اور معصوم شہریوں کا قاتل نامور دھشتگرد ثناء اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر افغانستان کے شہر کنڑ میں پراسرار طور پر مارا گیا،ہلاک دھشتگرد ناصرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر انتہائی مطلوب تھا،دھشتگرد اور اُس کی فیملی بھارت سے ہجرت کر کے افغانستان آئی تھی اوردھشتگرد نے غفاری مدرسہ کابل سے مذہبی تعلیم حاصل کی تھی،دھشتگرد متعدد حملوں میں ایران، ازبکستان، تاجکستان، پاکستان یہاں تک کہ افغانستان میں بھی شریک رہا،دھشتگرد ثناءاللہ غفاری اپریل 2020 سے ناصرف اسلامک اسٹیٹ خراسان پروونس (ISKP) کا سرغنہ تھا بلکہ تمام تر آپریشنز کا ماسٹر مائینڈ اور ھیڈ آف آپریشنز بھی تھا،دسمبر 2021 میں اقوام متحدہ امریکا اور یورپین یونین نے اِسے عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا اور سینکشن لسٹ میں ڈال دیا تھا،اقوام متحدہ، امریکہ اور یورپی یونین نے اس کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کے ساتھ ساتھ اس کے سر پر دس ملین ڈالر کی انعامی رقم بھی رکھی ہوئی تھی،دھشتگرد ثناءاللہ پاکستان اور دنیا بھر میں بے شمار حملوں کا ماسٹر مائینڈ اور آپریشنز لیڈ کے طور پر نامزد رہا،دھشتگرد ثناءاللہ کے بہیمانہ حملوں میں: کابل میں پاکستان سفارتخانہ کا حملہ،امام بارگاہ قصہ خوانی بازار پشاور کا خود کش حملہ،ننگرہارمیں افغانستان میں جیل پر حملہ،ازبکستان اور تاجکستان میں راکٹ حملوں،ایران میں شاہ چراغ کے مزار پر دھماکہ،مزار شریف میں افغانستان میں اہل تشیع کی مرکزی اور سب سے بڑی مسجد پر خود کش حملہ،روسی سفارتخانہ پر خود کش حملہ،لوگون ہوٹل پر چائینیز باشندوں پر حملہ،کابل ائیر پورٹ افغانستان پر حملہ اور دیگر بے شمار ایسے حملوں میں مرکزی حیثیت رکھتا تھا،امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ بیورو نے بھی اپنی ٹیوٹ میں انکشاف کیا کہ دھشتگرد ثناءاللہ ISIS-K کا وہ اہم ترین رکن تھا جو تمام تر آپریشنز کو منظور کرتا اور ان آپریشنز کیلئے فنڈز جمع کرتا تھا




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے