خدیجہ شاہ تک قونصلررسائی کی امریکی درخواست وزارت داخلہ کو بھجوا دی،ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 08 جون 2023ء

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ خدیجہ شاہ کی دہری شہریت کی وجہ سے امریکی سفارتخانے نے قونصلر رسائی کی درخواست کی ہے جو وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے ، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کا سارا نظام ایک آئین اور قانون کے تحت ہے اور پاکستان میں تمام شہریوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں۔پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بالکل بےبنیاد ہیں۔ دفترخارجہ کی ترجمان کا کہناتھا کہ انسداد دہشتگردی پر پاکستان ، چین اور ایران کے سہ فریقی مذاکرات ہورہے ہیں۔ بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی کاؤنٹر ٹیررازم کررہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی افواج کا ظلم و ستم جاری ہے۔ عالمی برادری سے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد