انسانی وسائل کی ترقی کےلئے ٹاسک فورس کا قیام،وفاقی وزیر نے اعتراض اٹھا دیا

بدھ 07 جون 2023ء

وفاقی وزیر ساجد طوری کی طرف سے انسانی وسائل کی ترقی کت ٹاسک فورس کے چیئرمین کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انہیں ٹاسک فورس کا شریک چیئرمین بنایا گیا ہے،ٹاسک فورس کی تشکیل احسن اقدام ہے لیکن وہ اسکا حصہ نہیں بن سکتے،تاہم وزارت انسانی وسائل ٹاسک فورس سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی،وفاقی وزیر ساجد طوری نے تجویز دی ہے کہ انکی جگہ وزیرتعلیم کو ٹاسک فورس کا شریک چیئرمین بنایا جائے،وفاقی وزیر نے خط میں ٹاسک فورس کی وزیراعظم کی منظوری کے حوالے سے بھی سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ ٹاسک فورس کی وزیراعظم سے ضرور منظوری لی گئی ہوگی تاکہ فورس بلاروک ٹوک فرائض سر انجام دے سکے واضح رہے کہ ٹاسک فورس کا مقصد طویل المدتی اور طویل المیعاد بنیادوں پر روڈ میپ تیار کرنا ہے




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار