وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر نظرثانی کا فیصلہ، سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا

جمعرات 01 جون 2023ء

چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل نے کہا سپریم کورٹ کے حوالے سے دو قوانین بنائے گئے،ایک سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ اور دوسرا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ، دونوں قوانین میں کچھ شقیں ایک جیسی ہیں، دونوں قوانین کا باہمی تضاد سے بچانے کیلئے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا،سپریم کورٹ کے انتظامی معاملے پر قانون سازی عدلیہ کے مشورے سے نہیں ہوئی، سپریم کورٹ کی مشاورت سے اب قانون میں ترمیم ہوگی، دونوں قوانین کے علاوہ دیگر معاملات میں بھی مشاورت ہوگی، چیف جسٹس نے کہا آپ کی اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں،حکومت قانون پر نظرثانی اور مشاورت کرنا چاہتی ہے تو یہ خوش آئند ہے،عدلیہ کی مشاورت سے پارلیمان قانون سازی کرے تو تنازعات نہیں ہونگے، ممکنہ طور پر سپریم کورٹ سے مشاورت کی جائے گی، قانون کے حوالے سے پارلیمنٹ کا دوبارہ جائزہ لینا بہت اچھی بات ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا آپ پارلیمنٹ میں معاملے کو دوبارہ لےکرجائیں گے؟اٹارنی جنرل بولےسپریم کورٹ معاملہ خود پارلیمنٹ کو بھیجے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے پارلیمنٹ کو قانون سازی کے حوالے سے ہدایات نہیں دے سکتے،عدلیہ کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، ایک طریقہ یہ ہے کہ حکومت غلطیاں درست کرے اور کیس چلتا رہے، دوسرا طریقہ یہ ہے کہ قانون بنتے رہیں ہم سماعت کرتے رہیں دیکھتے ہیں کون تیز ہے وکیل درخواست گزار نے کہا عدالت نے پارلیمنٹ کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کیا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے اخبارات کے مطابق پارلیمنٹ نے کارروائی عدالت کو فراہم کرنے سے انکار کیا،پارلیمنٹ کو شاید معلوم نہیں تھا کہ تمام کارروائی ویب سائٹ پر موجود ہے، عدالت نے تمام ریکارڈ قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے حاصل کرلیا ہے، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے کیلئے ملتوی کردی چیف جسٹس نے کہا عدالت آج کی کارروائی کا مناسب حکم جاری کرے گی،




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔