آڈیولیکس کمیشن کالعدم قرار نہیں دیا، تحقیقات کرانی ہیں تو درست راستہ اپنائیں، چیف جسٹس

پیر 29 مئی 2023ء

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت کی، اٹارنی جنرل نے کہا سپریم کورٹ کے نظر ثانی کے قوانین منظور ہوچکے ہیں،نئے قانون کے تحت نظرثانی درخواست فیصلہ دینے والے بینچ سے بڑا بنچ سن سکتا ہے، نئے قانون کے تحت نظرثانی کا دائرہ اپیل کی طرز پر وسیع ہوگا، صدر کی توثیق کے بعد آج بل قانون کا حصہ بنا ہے، چیف جسٹس نے کہا لگتا ہے حکومت نے سمجھ لیا ہے کہ عدالتی اصلاحات قانون ختم ہوجائے گا، یہ دلچسپ معاملہ ہے، اٹارنی جنرل نے جواب دیا فی الحال عدالتی اصلاحات بل پر کوئی رائے نہیں دوں گا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے حکومت کا مسئلہ نئے قانون سے حل ہوگیا ہے،آرٹیکل 184/3 کے فیصلوں پر ٹھوس نظرثانی ہونی چاہیے، چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کیوریٹو ریویو میں آپ نے چیمبر میں دلائل دیے تھے، کیوریٹو ریویو جج کے جانبدار اور سماعت کا موقع نہ ملنے پر ہوتا ہے، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے، چیف جسٹس نے کہا جمعرات کو جوڈیشل کمیشن سے متعلق کیس مقرر ہے،آپ اس بارے میں بھی حکومت سے ہدایات لے لیں، آج سماعت ملتوی کر دیتے ہیں، تحریک انصاف کو بھی قانون سازی کا علم ہوجائے گا،دوسری جانب سے کون آیا ہے؟ علی ظفر کو آج ہونا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب دیا علی ظفر آج چھٹی پر ہیں، چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں ہمارا حکمنامہ پڑھا ہوگا،عدالت نے کمیشن کالعدم قرار نہیں دیا، عدالت نے عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کرنا ہے، ہماری تشویش عدلیہ کی آزادی اور اس کی روایت کا تحفظ ہے، چیف جسٹس سے متعلق تعصب فرض کرکے کمیشن تشکیل دیا گیا،ظاہر ہے میں نے خودآڈیو لیک کمیشن کا سربراہ نہیں بننا تھا،میں کسی جج کو کمیشن کا سربراہ تو نامزد کرسکتا ہوں، میمو گیٹ، ایبٹ آباد، صحافی سلیم شہزاد کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس نے نامزد کیے اور ان کمیشنز کے نوٹی فیکیشن جاری ہوئے،اہم نقطہ ہے کمیشن کی سربراہی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت کا ہے،اس روایت کو کیوں توڑیں،چیزوں کو جوڑنے کی کوشش کریں، چیزوں کو جوڑنے سے سسٹم میں استحکام آئے گا چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہائی درجہ حرارت معیشت کی مدد نہیں کرے گا،کمیشن کی تشکیل کیلئے درست راستہ اختیار کریں،معاملات پر ہم سب کو دوبارہ سوچنا چاہئے،غصہ اشتعال مدد نہیں کرے گا، تمام معاملات کو شفافیت سے لے کر چلیں، 9 مئی کے حالات کے بعد ایک سلور لائننگ یہ ہوسکتی ہے کہ اداروں کی عزت بحال ہو، کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی،




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔