انسداد دہشتگردی مقدمات،آٹھ کیسز میں عمران خان کی ضمانت میں آٹھ جون تک توسیع

منگل 23 مئی 2023ء

انسداد دہشت گردی عدالت کےجج راجہ جواد عباس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کی جے آئی ٹی ٹیم عمران خان کو شامل تفتیش کر چکی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کا بھی حکم ہے کہ آپ شامل تفتیش ہوں، یہاں کوئی انا کا مسئلہ نہیں ہے، تفتیشی افسران کیلئے دستخط شدہ بیانات آگئے ہیں اگر ان کے مزید بھی کوئی سوال ہیں تو ہم ان سے تعاون کریں گے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 8 جون کو پیشی ہے گزارش ہے کہ تمام مقدمات میں ایک ہی دن دلائل دینے کی اجازت دی جائے۔۔۔لاہور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے کمرہ عدالت میں ہی شامل تفتیش کرایا، استدعا یہی ہے کہ کمرہ عدالت میں ہی شامل تفتیش کیا جائے ڈپٹی پراسیکوٹر عدنان نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوٹسز ہوتے رہے چھ اپریل،اٹھارہ اپریل کو پیش ہوں لیکن عمران خان پیش نہیں ہوئے۔۔۔تین مئی کو کہا اگلی تاریخ میں لازمی پیش ہوں لیکن پھر بھی شامل تفتیش نہیں ہوئے۔۔۔۔جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیے کہ آپ نے یہ نہیں دیکھا کہ آپ کو ڈائریکشن ہوئی ہے آپ نے عمران خان کے پاس جانا تھا۔۔۔کیا آپ نے سوالنامہ انکو دیا ہے۔۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے آپ کو کہا تھا جاکر لاہور میں انکوائری کریں عمران خان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ میرے پر قاتلانہ حملہ ہوا ، وزیر داخلہ کا بیان آیا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔۔۔مجھے کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے شامل تفتیش ہونے میں۔۔۔ درخواست ہے کہ میرے گھر میں آکر مجھے شامل تفتیش کر لیں عدالت نے جے آئی ٹی کے کمرہ عدالت میں موجود نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکیا ۔ ریمارکس دیے کہ اگر جے آئی ٹی سنجیدہ ہوتی تو جے آئی ٹی ٹیم کو یہاں کمرہ عدالت میں ہونا چاہئیے تھا ۔۔۔ عدالت نے عمران خان کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8 جون تک توسیع کردی اور آدھے گھنٹے میں جے آئی ٹی کو طلب کرلیا




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟