جناح ہاؤس لاہور حملے کے مناظر اور گفتگو منظر عام پر آگئی

اتوار 21 مئی 2023ء

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس لاہور پر حملے کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں سیاسی جماعت کے منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں سیاسی جماعت کے شرپسندوں کے شرمناک جملوں نے بھارت کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ویڈیومیں سنا جاسکتا ہےکہ کیسے بھارتی فلم کا ڈائیلاگ “گھر میں گھس کرماریں گے” دہرایا گیا، آگ لگانے کے مناظر ثابت کر رہے ہیں کہ شرپسند پوری تیاری سے آئے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جناح ہاؤس میں لائٹرکے فیول سے لکڑی کے اسٹینڈ کو آگ لگائی گئی، صوفہ سیٹ کو آگ میں پھینک کرمزید بھڑکانے کو واضح طورپردیکھا جاسکتا ہے، پاکستان سےآزادی کےطلب گار ضمیر فروشوں نے جناح ہاؤس میں “ہم لےکے رہیں گے آزادی” کے نعرے لگائے، شرپسند اپنے بغض،عناد اور سیاسی شدت پسندی میں سب کچھ بھول گئے۔ شرپسند یہ بھی بھول گئےکہ اس گھناؤنے جرم کےبعد وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، ناقابل تردید مناظرعوام نےاپنی آنکھوں سے9 مئی کوبھی دیکھے تھے اور اب بھی دیکھ رہے ہیں،کوئی بھی من گھڑت پروپیگنڈا نہ سچ کو جھٹلاسکتا ہے اورنہ ہی حقائق کوچھپاسکتا ہے۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔