باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،ایک دہشتگرد ہلاک،ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

جمعرات 18 مئی 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کو جواب دیا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈی آئی خان کے 23 سالہ سپاہی شفیق الرحمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی