غلط فیصلہ ایک کرے یا اکثریت غلط ہی رہے گا,جسٹس قاضی فائز عیسٰی

بدھ 19 اپریل 2023ء

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا کہنا تھا کہ ازخود نوٹس کی شق مظلوموں کے لیے رکھی گئی ہے کسی کو فائدہ دینے کے لیے نہیں۔ شق کا استعمال انتہائی احتیاط سے کرنا چاہیے۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا کہنا تھا کہ نمبرز گیم سے جھوٹ سچ میں بدل نہیں سکتا۔ ازخود نوٹس کا اختیار سپریم کورٹ پاس ہے۔کہیں بھی درج نہیں کہ سنیئر جج یا چیف جسٹس کا اختیار ہے۔ سپریم کورٹ کا مطلب تمام ججز ہیں۔ جسٹس قاضی فائز کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی اگر ریفرنڈم کروائیں تو شاید ہی کوئی کہے کہ جسٹس منیر کا فیصلہ درست تھا۔ آئین بہت اہم اور مقدم دستاویز ہے۔ آئین پر بار بار وار کیے گئے لیکن آئین قائم رہا۔ آئین ہمارے لیے ایک ایسا تحفہ ہے جو بار بار نہیں مل سکتا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ جنرل پرویز مشرف نے اپنے آپ کو خود آئینی تحفظ دیا۔ ملک کے آئین کے ساتھ عجیب عجیب چیزیں کی گئیں۔تاریخ کتنا سکھائے گی کئی سبق تو مل چکے۔ بڑےوکلاٗ اگر آئین کو سمجھیں تو زیادہ مسائل پیدا نہ ہوں




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم