وزیراعظم نے انیس ممالک میں نئے سفراٗ کی تعیناتی کی منظوری دے دی

منگل 18 اپریل 2023ء

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے انیس ممالک میں نئے سفراٗ کی تعیناتی کےلئے سمری کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق برلن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر فیصل اب برطانیہ میں بطور ہائی کمشنر خدمات سرانجام دیں گے جبکہ ڈاکٹر بلال اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مندوب ہونگے عائشہ علی پراگ میں نئی سفیر جبکہ ابرار حسین خان کینیا میں نئے ہائی کمشنر ہونگے،،جاوید عمرانی تیونس،خالد حسین الجزائر،میاں عاطف رشید ایتھوپیا میں بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالیں گے،جنیوا میں تعینات پاکستانی مندوب خلیل ہاشمی اب روس میں بطور سفیر خدمات سرانجام دیں گے مدثر ٹیپو تہران،ذیشان احمد عراق اور ساغب روف بحرین میں بطور سفیر فرائض سرانجام دیں گے،کینیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین جرمنی میں پاکستانی سفیر ہونگی جبکہ ایتھوپیا میں پاکستانی سفیر شوذب عباس میکسیکو،شعیب سرور ڈنمارک اور مدثر چوہدری کو مراکش میں سفیر تعینات کیا گیا ہے احسن رضا شاہ ملائیشیا،احمد معروف بنگلہ دیش،امیر خرم راٹھور انڈونیشیا میں فرائض سرانجام دیں گے،ڈنمارک میں سفیر احمد فاروق کو سعودی عرب میں سفیر تعینات کیا گیا ہے،عامر احمد عطوزئی کی بطور قونصل جنرل نیویارک تعیناتی کی جا رہی ہے،




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔