وساکھی میلہ اور 324ویں خالصہ جنم دن کی تین روزہ تقریبات حسن ابدال میں ا ختتام پذیر

جمعه 14 اپریل 2023ء

بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کی تقریبات میں شرکت متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین حبیب الرحمن گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکھوں کو خالصہ جنم دن کی مبارک دی -انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کومکمل تحفظ حاصل ہے جبکہ آ زاد انہ اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں بابا گورو نانک لا ئبریری اور میوزیم کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے-ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے یاتریوں کے لیے بہترین اقدامات کرنا ہمارا آ ئنی فریضہ ہے۔ اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی بحالی،نئے کمر وں کی تعمیر ،تزئین وآرائش تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے پتا یا کہ ٹرسٹ بورڈ کے اربوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی واگزار کروا لی ہے۔یاتریوں کو بھارت سے زیادہ عزت ملتی ہے اور آ پکا یہ فرض بنتا ہے کہ اس بار ے دنیا کو بتا ئیں۔یہی وجہ ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے انے والے یاتریوں کی تعداد دو گنا ہو گئ ہے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئر مین بورڈ کی ہدایت پر بہترین انتظامات کیے گئے اقلیتوں کو جو عزت و احترام پاکستان میں حاصل ہے وہ ہم نے مہمانوں کی رہائش ،سیکیوٹی اور لنگر کےغیر ملکی مہمانوں کا انتظامات کو سراہنا خوش آ ئند ہے تقریب میں سیکرٹری بورڈ ناصر اکرم۔ ڈپٹی سیکرٹری سیف اللہ کھوکھر،بورڈ ممبر سردار پرتاب سنگھ بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی،سردار ستونت سنگھ، ڈاکٹر ممپال سنگھ، ایڈمنسٹریٹر نور اسلم ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یاسر اصغر مونگا، کئر ٹیکر عصمت اللہ ،عتیق گیلانی و دیگر کی شرکت ۔سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرومنی گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سرد ارامر جیت سنگھ بھیل پوری نے کہاکہ گورو دواروں کی تعمیرو ترقی اور تزئین آرائش دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ہم گورو کی دھرتی کی خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار بلویندر سنگھ نے کہا کہ مہمان نوازی میں پاکستان اور مسلمان اپنی مثال آپ ہے ہمارے پاس شکریہ کے الفاظ نہیں ۔ ڈپٹی پارٹی لیڈر جو گیندر کور کا کہنا تھا کہ یاتریوں کی سہولت کے لیے ٹرانسپورٹ،کھانے پینے اور سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات پر ہم شکر گزار ہیں،جبکہ خواتین سکھ یاتریوں کے لیے خصوص طور پرانتظامات قابل ستائیس ہیں۔ سرداراوتار سنگھ سنگیڑا نے بھی خصوصی طور پر حکومت پاکستان اور چئر مین بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔پاکستا ن سنگھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری محبت اور مہمان نوازی سے مطمعن اور خوش ہو کر واپس جاتے ہیں۔گوردوارہ صاحب کو خوبصور ت انداز میں سجایا گیا تھا۔ یا تریوں نے گوردوارہ میں، اکھنڈ پاٹھ،صحت یابی کے لیے اشنا ن کیا اور اپنی رسومات ادا ۔ ترجمان بورڈنے میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کوریج سے دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے۔۔اختتام پر مہمان خصوصی اور یاتریوں کو تحائف پیش کیے گئے۔ اور بعد ازاں یا تریوں کو سخت سکیورٹی کے حصار میں لا ہور روانہ کیا گیا




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار