آپریش سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران بھارتی ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ،پاکستان کا دعویٰ سچ ثابت

بدھ 12 اپریل 2023ء

رپورٹ کیمطابق گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری اور ونگ کمانڈر شیام نیتھانی نے پاک فضائیہ کی جوابی کاروائی کے دوران "گھبراہٹ" میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا، بھارتی فضائیہ کی طرف سے گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری کو"کورٹ مارشل" اور ونگ کمانڈر شیام نیتھانی کو "سخت سرزنش" کی سزا سنا ئی گئی، ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے نتیجے میں بھارتی ائرفورس کے 6 اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے ، گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری پر حکم عدولی کرنے اور بد حواسی میں میزائیل یونٹ کو اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرانے پر کورٹ مارشل کیا گیا، گھبراہٹ اور پریشانی کے عالم میں دئیے گئے احکامات سے بھارتی فضائیہ کو 133.3 کروڑ کا نقصان پہنچا، پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اْسی وقت بھارتی بلنڈر کا بھانڈا پھوڑا دیا تھا ، جسے بھارت نے مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور جھوٹ قرار دیا تھا، گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری اور ونگ کمانڈر شایام نتھانی کی سزا نے پاکستانی دعوے کی تصدیق کر دی، آئے روز کے سکینڈلز نے بھارتی افواج کی ساکھ اور عزت خاک میں ملا دی، آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ویر چکرا کا اعزاز بھی دیا گیا تھا، بھارتی عوام یہ سوال کررہے ہیں کہ کیا سکینڈلز زدہ بھارتی فوج ایک پیشہ ورانہ فوج کہلانے کی مستحق ہے، جو مسلسل اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتی رہی ہے ؟؟




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ