ایرانی علاقے سے دہشتگردوں کی فائرنگ،چار پاکستانی سیکیورٹی اہلکار شہید

هفته 01 اپریل 2023ء

،، آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاک ایران بارڈر پر ایرانی حدود سے دہشت گردوں کے ایک گروہ نے پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی، جب سیکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے سرحدی گشت پر تھے، فائرنگ سے 4 اہلکار نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شدید زخمی ہوگئے، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا پائے اور شہید ہوگئے، پاکستان کی جانب سے ایرانی حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے، تاکہ ایرانی سرزمین سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے اور ایران مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرے،،




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر