اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلگت بلتستان پولیس کی صوبے سے باہر وی آئی پی ڈیوٹی پر پابندی درست قرار دے دی

جمعرات 30 مارچ 2023ء

وزیر اعلی گلگت بلتستان کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے وکلا میاں علی اشفاق اور قدیر جنجوعہ، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور دیگر عدالت پیش ہوئے، اس موقع پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت نے وی آئی پی سیکورٹی سے متعلق رولز عدالت میں پیش کیے،وی آئی پی سیکورٹی متعلق رولز پی ٹی آئی دور حکومت میں کابینہ نے 10 ستمبر دوہزار اکیس کو رولز منظور کئے تھے، جن کے مطابق وی آئی پی کی سیکورٹی متعلقہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے،عدالت نے مذکورہ رولزکی روشنی میں مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ درخواست نمٹادی۔واضع رہے کہ وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن وزیر اعلی گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان حکومت نے چیلنج کیا، وزارت داخلہ نے جی بی پولیس اہلکاروں کو دوسرے صوبوں میں ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کی تھی،جی بی پولیس کو دوسرے صوبوں میں لے جانے پر پابندی کا وزارت داخلہ نے 24 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا