پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کے التواء کاکیس،سپریم کورٹ کا لارجر بنچ ٹوٹ گیا

جمعرات 30 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کے التواء کے مقدمے کی سماعت کےلئے سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ کمرہ عدالت میں آیا تو چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ جسٹس امین الدین نے گزشتہ روز ازخود نوٹس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی بناء پر کیس سننے سے معذرت کر لی جسٹس امین الدین کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سننے سے معذرت کرتا ہوں۔ جسٹس امین الدین کی معذرت کے بعد بینچ کورٹ روم سے واپس چلا گیا۔ جسٹس امین الدین کی معذرت کے بعد عدالت کا لارجر بینچ تحلیل ہوگیا ،اب کیس میں نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے رولز بنائے جانے تک آرٹیکل 184 تھری (ازخود نوٹس) کے تمام کیسز مؤخر کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے از خود نوٹس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔خصوصی بینچ میں جسٹس امین الدین اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں اور فیصلہ دو ایک کے تناسب سے جاری کیا گیا




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟