لاڈلے کو کھلواڑ کی اجازت نہیں دیں گے اب قانون اپنا راستہ لے گا،وزیراعظم شہباز شریف

منگل 28 مارچ 2023ء

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انیس سو تہتر کے آئین کو بنے پچاس سال گزر گئے، جس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ آئین ذاتی پسند ناپسند کو ایک طرف رکھ کر بنایا گیا، اس کی تخلیق کیلئےاختلافات کے باوجود سب اکھٹے ہوئے، اس آئین نے چاروں صوبوں کو یکجا کر دیا، اور سب کے اختیارات کا تعین کردیا ہے۔ وزیراعظم کاکہنا تھا کہ آج قانون کا مذاق اڑایاجا رہا ہے، ایک لاڈلا قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے، اس کی جانب سے خاتون جج سے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے، اس نے قانون اور آئین کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا، وہ لاڈلا کسی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوتا شہباز شریف نے کہا کہ لاڈلے نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا تھا، اس کے حواریوں نے سپریم کورٹ کے باہر کپڑے لٹکائے تھے، گزشتہ چار سالہ دور میں ملکی قرض میں سترفیصد اضافہ ہوا، دو کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے کرپشن کے انبار لگائے گئے، عمران خان نے پاکستان کےدوست ممالک سےتعلقات خراب کیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اقدامات کے تباہ کن نتائج آئے ہیں، مفت آٹے کی لائنوں میں سفید پوش لوگ بھی کھڑے ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف ہم سے ہرقدم پر گارنٹی مانگ رہا ہے، ہم11ماہ سے دوست ممالک سے تعلقات بہتر کرنے میں لگے ہیں، ہم نے دن رات محنت کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے تارتارنہیں کیا۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ امریکا پر سازش لگانے والا اپنی بات سے مکر گیا ہے، اس سے بڑا ڈرامہ شاید ہی کسی نے نہیں کیا ہو، اس لاڈلےکوکوئی پوچھنے والا نہیں، لاڈلے کو کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کے حواری اپنے ہی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں، عدالتی احکامات کی تکمیل پر جانےوالوں پر حملہ کیا گیا، قانون نافذ کرنے والوں پر پٹرول بم، پتھرپھینکے گئے، پارلیمان سے کہتا ہوں کہ ان معاملات کا فی الفورنوٹس لیں، اب قانون اپنا راستہ لے گا، بس بہت ہوگیا، آج اقدامات نہ اٹھائے تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا