ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے جواب جمع کرانے کےلئے مہلت مانگ لی

منگل 28 مارچ 2023ء

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی کی جانب سے انور منصور الیکشن کمیشن میں پیش ہوۓ اور موقف اختیار کیا کہ آرڈر کی کاپی کافی تاخیر سے ملی،ہائی کورٹ میں ہم نے درخواست دی ہے اور ہائی کورٹ نے جمعہ کو سماعت مقرر کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ "آپ مجھے بتادیتے" اور یہ بتائیں کہ یہ جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع تھا۔اس پرانور منصور نے کہا کہ میں کسی کے ذریعے سے ثبوت حاصل کرتا ہوں اور اگر امریکہ سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں نے فنڈنگ کی ہے تو ہر ایک کا ایڈریس نکالنا بہت وقت لیتا ہے،انور منصور نے کہا کہ ان سب ثبوتوں کو ہم نے جمع کرنا ہے،چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کو بہت وقت ہوگیا، انور منصور نے استدعا کی کہ انہیں وقت دیا جائے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم آپکو تاریخ دیتے ہیں لیکن یہ نہیں لکھیں گے کہ اپکو ہائیکورٹ جانا ہے،کیس کی سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی کردی گئی




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد برگر کی قیمت سات سو ڈالر سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا