جوڈیشل کمپلیکس جلاؤ گھیراؤ ،پی ٹی آئی کے انسٹھ کارکن اڈیالہ جیل منتقل

اتوار 19 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق جیل بھجوائے جانے والے انسٹھ کارکنوں میں پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی بھی شامل ہیں، عدالت نے زخمی ملزمان کا طبی معائنہ کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔ دوران سماعت جج نے واضح کیا کہ وہ اس کیس کی سماعت صرف اسلئے کر رہے ہیں کہ یہ لوگ گرفتار ہیں اورپولیس چوبیس گھنٹے سے زیادہ انہیں اپنے پاس رکھ نہیں سکتی۔ عدالت میں زخمی ملزمان کی جانب سے زخم بھی دکھائےگئے، پی ٹی آئی وکلا کا کہنا تھا کہ ایسا رویہ کیسے چلےگا؟ وکلاء کا کہنا تھا کہ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ میڈیا پر دو طرفہ صورتحال دیکھ رہے تھے، ایس ایچ او رمنا نے عدالت کو بتایا کہ وہ بھی زخمی ہوئے۔ پولیس کی درخواست پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس کو شدید زخمی افراد کا پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسزسے طبی معائنہ کروانےکا حکم بھی دیا۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار