پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں،نقصانات کی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال

هفته 18 مارچ 2023ء

پولیس رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے تین واٹرکیننز اور پولیس کی دس گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، جبکہ ایک بس کوجزوی نقصان پہنچایا گیا، رپورٹ کے مطابق ایک واٹر ٹینکرکو مکمل طور پر جلا دیا گیا، تین واٹر کیننز کا ساڑھے اٹھاون لاکھ روپےکا نقصان ہوا، بیالیس لاکھ پچاس ہزار روپے واٹر ٹینکر جلنے سے نقصان ہوا پولیس رپورٹ کے مطابق تمام گاڑیوں کا ایک کروڑ دس لاکھ نوے ہزار روپےکا نقصان ہوا، رپورٹ کے مطابق شادمان میں آٹھ موٹر سائیکلیں جلادی گئیں، ایک 125سی سی، دو ڈھائی سوسی سی بائیکس جلادی گئیں، موٹر سائیکلوں کی مالیت تئیس لاکھ روپے تھی، وائرلیس سیٹس اور کمیونیکیشن سسٹم کو پینتیس لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا، کیمرے،کمپیوٹر سسٹم اور چھتریوں کی مد میں گیارہ لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول بم کی وجہ سے لگنے والی آگ سے روزنامچےکا تین سال کا ریکارڈ جل گیا، ٹکٹنگ کارجسٹر، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں سے لیےگئے شناختی کارڈزبھی جل گئے، رجسٹریشن بکس اور لائسنس بھی نذر آتش ہوگئے، جولائی دوہزار بیس سے دسمبر دوہزار بائیا تک تمام چالان بکس بھی جل گئیں۔ جبکہ مجموعی طور پر پچاس پولیس اہلکار بھی جھڑپوں کے دوران زخمی ہوئے،تفصیلی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار