ملک کے مختلف حصوں میں جاری بارشوں کا سلسلہ بیس مارچ تک جاری رہنے کا امکان

جمعه 17 مارچ 2023ء

ملک کے بیشترعلا قوں میں بارش سے موسم میں خوشگواری تبدیلی آئی ہے اور ایک بار پھر سردی لوٹ آئی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ بیس مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ظاہر کیا ہے، اس کے علاوہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے۔ کوئٹہ، ژوب، چمن، زیارت، خضدار، قلات، لسبیلہ، بارکھان، سبی، نصیر آباد،خطہ پوٹھوہار، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور،بہاولنگر، سرگودھا، میانوالی،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، مری اور گلیات میں بھی بارش کا امکان موجود ہے دادو، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، بینظیرآباد، میر پورخاص،کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اور بدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔