سپریم کورٹ نے نیب سے آج تک ریکوری کی مکمل رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 16 مارچ 2023ء

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے کہا بتایا جائے اب تک کتنی ریکوری ہوئی اور پیسہ کہاں گیا؟ کس صوبے اور وفاقی حکومت کو کتنا پیسہ جمع کرایا؟ عدالت نے تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سرکاری اداروں، بینکوں اور عوام کو واپس کیے گئے پیسے کی تفصیلات بھی طلب کرلیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تمام تفصیلات آئندہ سماعت تک جمع کرائیں پھر جائزہ لیں گے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے نیب ترامیم سے اب بے نامی اور آمدن سے زائد اثاثے ثابت کرنا نیب کی ذمہ داری ہے، نیب ترامیم کے مطابق بےنامی کی مالی ادائیگی کا ثبوت بھی نیب نے دینا ہے،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا بے نامی جائیدادیں بنانے والے کی مالی ادائیگی کا ریکارڈ ثابت کرنے ہی کے لیے کیس بنایا جاتا ہے، نیب قانون کے مطابق بے نامی دار میں صرف خاوند یا اہلیہ، رشتہ دار یا ملازم ہو سکتے ہیں،نیب ترامیم نے قانون کا دائرہ بڑھانے کے بجائے محدود کر دیا ہے، پراسیکیوشن کسی صورت بے نامی پراپرٹیز کو ثابت نہیں کر سکتی جب تک متاثرہ فریق ثبوت نہ دے، وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب دیا اس ترمیم کا مقصد یہ ہے کہ نیب کسی پر بے وجہ الزامات عائد کر کے کارروائی نہ کرے،ترامیم کے بعد نیب کو کسی پر الزامات عائد کرنے سے پہلے ٹھوس ثبوت دینا ہوں گے، کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان