آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں کا دورہ |
|
منگل 14 مارچ 2023ء | |
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں فرائض کی انجام دہی میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی، آرمی چیف نے وانا میں یادگار شہدا پر پھول چڑہائے، وانا میں فارمیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف کو فارمیشن کے آپریشنل، تربیتی اور سیکیورٹی امور کے علاوہ نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر پیشرفت بارے بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے فارمیشن کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کے لئیے موذوں ماحول کی فراہمی کو سراہا، آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ منصوبے نئے انضمام شدہ اضلاع کی دیرپا ترقی اور استحکام کے لئے بہت اہم ہیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک آرمی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھے گی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان میں مکمل امن انشاء اللہ بحال ہوگا، دہشت گردی کے خلاف مختلف ریاستی اداروں کی مشترکہ کاوشیں اور دہشت گردی کے خلاف اجتماعی جنگ کے لئے پاکستان کے عوام کا عزم اہم ہے، |