نور مقدم قتل کیس،مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار

پیر 13 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق کیس کا محفوظ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نےسنا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نور مقدم قتل کیس کےمرکزی مجرم ظاہر جعفر کی ٹرائل کورٹ سے سنائی گئی سزائے موت کا حکم برقرار رکھا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق پر مشتمل بینچ نے اکیس دسمبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مرکزی مجرم ظاہرجعفر اور شریک مجرمان نے ٹرائل کورٹ سے سنائی گئی سزاؤں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائیکورٹ نے دیگر شریک مجرمان محمد افتخار اور جان محمد کی سزا کے خلاف اپیلیں بھی خارج کردیں، ٹرائل کورٹ نے شریک مجرمان کودس دس سال قید کی سزا سنائی تھی جو ہائیکورٹ نے برقرار رکھی ہے




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم