پاک فوج نے برزل پاس عوام کےلئے کھول دیا

اتوار 12 مارچ 2023ء

قدرتی آفات ہوں یا ناگہانی خادثات، جب بھی قوم کو ضرورت پڑی مسلح افواج میدان عمل میں سب سے پہلے موجود ہوتی ہیں ،پاک فوج کی جانب سے برف سے ڈھکے برزل پاس کو کھولنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،برزل پاس گلگت سے ایک سو اٹھہتر کلومیٹر دور واقع ہے اورپاک آرمی و عوام دونوں کے لیے اہم چوک پوائنٹ ہے برزل پاسطح سمندر سے تیرہ ہزار آٹھ سو آٹھ فٹ بلند ہےجو اکتوبر سے اپریل تک برف سے ڈھکا رہتا ہے،اس علاقے کے تقریباً اکسٹھ گاؤں اور پندرہ ہزار افراد پر مشتمل آبادی کے لیے صرف یہی راستہ میسر ہے،برزل پاس سے ہر سال پچاس سے ساٹھ ہزار گاڑیوں کا گزر ہو تا ہےلیکن اس سال یہ پاس جنوری اور فروری کے لیے بند ہوا تھا پاک فوج کی جانب سے برف سے ڈھکے برزل پاس کو عوام کے لیے کھولا گیا،پاک فوج کے جوانوں نے اس پاس کو کھولنے کیلئے دن رات انتھک محنت کی،پاک فوج کے جوانوں نے منفی تیس ڈگری سینٹی گریڈ کے سرد موسم میں بھی اپنا کام بخوبی سرانجام دیا اس احسن اقدام کے باعث علاقہ مکینوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا،پاکستان آرمی کی یہ کاوش سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے