دھمکیوں،گالم گلوچ کےسامنےسرینڈرنہیں کروں گا,نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی

هفته 11 مارچ 2023ء

لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کیا تھا کہ ہمارے پاس رپورٹ آئی ہے پی ٹی آئی کارکن تشدد سے جاں بحق نہیں ہوا، کالے رنگ کی گاڑی چھ بج کر باون منٹ پر بلال کو سروسز اسپتال چھوڑ کر گئی ہے، کار کے مالک راجہ شکیل نے پی ٹی آئی رہنماوں ڈاکٹر یاسمین راشد اور زبیر نیازی کو حادثے سے متعلق اطلاع دی ۔ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گاڑی کا مالک راجہ شکیل اگلے دن یاسمین راشد کے ساتھ زمان پارک گیا، مجھ پر پہلے سازش پھر قتل کا الزام لگایا گیا، حادثے کا پتہ ہونے کے باوجود سب نے الزام تراشی کی، عمران خان سے اپیل ہے سیاست ضرور کریں مگر جھوٹ نہ بولیں، ہم پر الزامات نہ لگائیں اور نہ ہی غلط بیانی سے کام لیں۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیاست کر لیں لیکن لوگوں کو گمراہ نہ کریں،اگر آپ سمجھیں گے کہ میں پریشر میں آ جاؤں گا تو ایسا نہیں ہونے والا، دھمکیوں، گالم گلوچ، ٹوئٹ کے آگے سرنڈر نہیں کروں گا، تیس اپریل کو الیکشن ہوگا، ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو غلط ہے، ۔ محسن نقوی نے تحریک انصاف پر ظل شاہ کے والد کو جھوٹا مقدمہ درج کرانے کےلیے ایک کروڑ کی آفر کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ظل شاہ کے والد کو کہاگیا کہ ہم آپکو پیسے دیں گے آپ کھڑے رہیں۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی شہری کی ہلاکت کوئی معمولی بات نہیں، ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد