نریندر مودی جمہوری اقدار کا بدترین دشمن قرار،بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ

هفته 11 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق نیو یارک ٹائمز نے مُودی سرکار کو ایک بار پھر آئینہ دکھا دیا اور دُنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کو ہلا ڈالا،امریکہ سے لے کر برطانیہ تک مُودی ہندوستان کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بن گیا چھیاسٹھ سالہ پرانا اخبار کشمیر ٹائمز مُودی کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا،صرف دوہزار تئیس میں بھارت میں انسانی حقوق اور گرتے صحافتی معیاروں پر نیو یارک ٹائمز کا یہ گیارہواں اداریہ ہے دوہزار انیس میں کشمیر ٹائمز نے انٹرنیٹ بندش پر مُودی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی۔ انتقاماََمُودی سرکار نے اخبار ہی بند کروا دیا نیو یارک ٹائمز کے مطابق مُودی نے ہندوستان میں عدم برداشت اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کو عام کیا ہے۔مُودی پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو انکم ٹیکس چھپانے دہشتگردی یا علیحدگی پسندی کے الزامات کی آڑ میں دھمکایا جاتا ہے۔جبکہ اشتہارات اور فنڈز کی آڑ میں اخبارات کو من پسند خبریں شائع کرنے کیلئے بلیک میل کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دوہزار چودہ میں اقتدار سنبھالنے کے بعد مُودی منظم طریقے سے عدالتوں اور سرکار ی مشینری کو کنٹرول کر رہا ہے۔مُودی کی آمریت کی راہ میں اب صرف بچا کچھا میڈیا کھڑا ہے۔ مُودی سرکار میڈیا کو حکومتی ٹٹو بنانے کے لیے اوچھے جبری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔انورادھا بھاسن کے مطابق مُودی کے صحافت دُشمن اقدامات سے بھارت میں معلوماتی خلا پیدا ہو گیا ہے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق کشمیر کے بعد مُودی اب اس ماڈل کو پورے ہندوستان میں نافذ کرنا چاہتا ہے۔ مُودی نت نئے قوانین کے ذریعے آزادیِ اظہار کا گلہ گھونٹ رہاہے۔ مُودی سرکار نےبیس سے زائد تنقیدی صحافیوں کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈال دیا۔ انیس سو نوے سے دوہزار اٹھارہ تک کشمیر میں انیس صحافیوں کے جاں بحق ہونے کے باوجود صحافت کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ مودی کے دوبارہ حکومت میں آنے کے بعد صحافتی سانحہ جنم لے رہا ہے,پابندیوں سے بچنے اور معاشی فوائد کی خاطر بھارتی میڈیا مُودی کا ترجمان بنا ہوا ہے بی بی سی کی مُودی مخالف سیریز کی نشریات روکنا اور انکم ٹیکس کی آڑ میں دفاتر پر حملے صحافتی آوازوں کو دبانے کے ہتھکنڈے ہیں ،عالمی میڈیا کے بار بار آواز اٹھانے پر کیا اقوامِ عالم مُودی کے فاشسٹ ایجنڈے پر کوئی نوٹس لیں گی؟




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی