توشہ خانہ کیس،عمران خان کو شامل تفتیش ہونے لئے اکیس مارچ تک مہلت مل گئی

جمعرات 09 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ فیصلے کے بعد احتجاج کے کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ عمران خان کی جانب سے عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا کہنا تھا کہ عمران خان نہ شامل تفتیش ہوئے اور نہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ابھی شامل تفتیش ہونے سے متعلق بتائیں؟ عدالت نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا تو عمران خان کے وکیل نے کہا کہ کوئی تفتیشی افسر لاہور نہیں گیا اس پر عدالت نے کہا کہ کیا تفتیشی افسر نے عمران خان کو بلایا تھا؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ملزم کو خود پیش ہونا ہوتا ہے بلایا نہیں جاتا۔ جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم شامل تفتیش ہوجائیں گے۔ عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے استدعا کی کہ عدالت تیرہ مارچ کی تاریخ رکھ لے۔ عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں اکیس مارچ تک توسیع کرتے ہوئے ، سماعت اکیس مارچ تک ملتوی کردی




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔